ملکہ بر طانیہ سےمتعلق تشویشنا ک خبر ۔۔تصاویر وائرل

Oct 12, 2021 | 22:13:PM
ملکہ برطانیہ،تشویشناک،خبر،تصاویر،وائرل
کیپشن: ملکہ بر طانیہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)ملکہ بر طانیہ سےمتعلق تشویشنا ک خبر سامنے آئی ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطا بق  گزشتہ  روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم پہلی بار عوامی تقریب میں چھڑی تھامے پہنچیں۔ 

تفصیلا  ت کےمطابق غیر ملکی میڈیا کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ  ملکہ نے لندن میں ایک چرچ کی رسومات میں شرکت کی۔95 سالہ ملکہ برطانیہ کالی چھڑی لیے اپنی بیٹی کے ہمراہ کار سے باہر نکلیں جو کہ دیکھنے والوں کے لیے نیا منظر تھا۔

یا د رہے کہ ملکہ کو آخری بار 2004 میں گھٹنے کی سرجری کے بعد چھڑی تھامے ہوئے دیکھا گیا تھا تاہم اس بار ان کے آفس کی جانب سےچھڑی تھامنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔ان کے شوہر شہزادہ فلپ 9 اپریل کو 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:نشہ آور مشروب پلا کرنرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو ز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار۔۔50ویڈیوز برآمد