ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار۔۔ایف آئی اے متحرک

Oct 12, 2021 | 17:43:PM
ایف آئی اے،ڈالر،ذخیرہ اندوزوں،کیخحلاف متحرک
کیپشن: ایف آئی اے،فائل فو ٹو

(24نیوز)ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار، ایف آئی اے لاہور نے سٹرکچر طریقے سے 63 ملین ڈالر خریدنے والوں کا سراغ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈالر کی ترسیل کو دانستہ 35 ہزار ڈالر کم رکھا جاتا ہے تاکہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کو پتہ نہ چل سکے۔  35ہزار ڈالر سے کم مقدار ظاہر کرکے ہزاروں ٹرانزکشنز کی گئیں۔ چند منی ایکسچینج کمپنیاں براہ راست اس دھوکہ دہی اور منظم منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق صرف 100 افراد کو سٹرکچر طریقے سے 63ملین ڈالر فروخت کئے گئے۔صرف 500افراد کو سٹرکچر طریقے سے 100 ملین ڈالر سے زائد فروخت کئے گئے۔  سٹرکچر فروخت کی وجہ سے ڈالر فارن کرنسی اکائونٹس میں براہ راست منتقل کرنے کی شرط سے چھٹکارا حاصل کیا گیا۔  منظم منی لانڈرنگ کا یہ طریقہ کار صرف ڈالر کی Hoarding اور منی لانڈرنگ کو خفیہ رکھنے کے لئے استعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے لاہور نے Structuredڈالر خرید و فروخت کرنے والی ڈالر کمپنیوں کے مالکان اور متعلقہ خریداروں کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کاقومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس فوری طلب کرنیکا فیصلہ