رشتہ دینےسے انکار کرنے پر لڑکی کا بھائی قتل

Oct 12, 2021 | 15:58:PM
رشتہ دینےسے انکار کرنے پر لڑکی کا بھائی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آبادمیں رشتے سے انکارپر لڑکے والوں نے لڑکی کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مدعی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ملزم منشیات سپلائی کا دھندا کرتے ہیں اس لئے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا ،رشتہ سے انکار پر ملزم  طیش میں آئےاور عبدالباسط  پرفائرنگ کر دی۔

ملزموں میں  ظاہر شاہ۔جواد ۔محبت جان شامل ہیں، ملزموں کی ساتھی خواتین نے بھی فائرنگ کی، تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج  کر لیا گیا۔

مدعی نے مزید بتایا ہے کہ ملزموں نے  آبائی علاقے میں جینا دوبھر کردیا تھا ، دوسری جگہ منتقل ہونے کے بعد بھی انہوں نےہمارا  پیچھا نہیں چھوڑا۔

 یہ بھی پڑھیں:    رحیم یار خان:9افراد کے قتل پرشٹر ڈاؤن ہڑتال