کراچی، حوالہ ہندی اور غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ  رنگے ہاتھوں گرفتار

Nov 12, 2025 | 22:31:PM
کراچی، حوالہ ہندی اور غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ  رنگے ہاتھوں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کےدوران حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم احمد رضا کو آدم جی نگر سےگرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے، چھاپہ مارکارروائی میں ملزم سے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے برآمد کر لیےگئے اور اس کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکا، اس حوالے سےتفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:27ویں آئینی ترمیم; ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کس رکن نے ووٹ نہیں دیا؟

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: