سردارخیرمحمد کھوکھر کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان

Nov 12, 2023 | 21:12:PM
سردارخیرمحمد کھوکھر کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان
کیپشن: سردارخیرمحمد کھوکھر کی فریال تالپور کیساتھ گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راجہ فہد خانزادہ)پاکستان پیپلزپارٹی نے جی ڈی اے کی اہم وکٹ گرا دی۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس- 61 کی شخصیات نے ملاقات کی،فریال تالپور سے جی ڈی اے کے ٹکٹ ہولڈر سردار خیرمحمد کھوکھر نے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی ،سردار خیر محمد کھوکھر نے جی ڈی اے کو چھوڑنے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سردار خیر محمد کھوکھر نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،فریال تالپور کی خیر محمد کھوکھر کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا
اس موقع پر پی پی پی کے سینئررہنما عبدالستار بچانی، سابق صوبائی وزیر امداد علی خان پتافی، سابق ایم این اے ذوالفقار بچانی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ سے باہر ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے