مٹیاری؛ نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

May 12, 2026 | 22:09:PM
مٹیاری؛ نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد افتخار)نیو سعیدآباد کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، انتظامیہ اطلاع کےباوجود بےخبر بنی رہی، انتظامیہ ڈوبنےوالے نوجوان کوریسکیونہ کرسکی۔

مٹیاری کے شہرنیو سعیدآباد کے قریب زیرپیر موری نہر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اول چھچر کا رہائشی نوجوان محبوب انڑ نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر میں نوجوان کی تلاش شروع کردی، تاہم انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کے مؤثر انتظامات نہ کیے جاسکے، واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی، آٹے کے بعد گھی اور کوکنگ آئل بھی مہنگا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: