زمبابوے کو 153 رنز سے شکست،پاکستان ویمن ٹیم کی شاندار فتح

May 12, 2026 | 19:40:PM
زمبابوے کو 153 رنز سے شکست،پاکستان ویمن ٹیم کی شاندار فتح
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے ویمن ٹیم کوپہلے ٹی 20 میچ میں شکست دے دی۔

پاکستان نے زمبابوے کو 153 رنز سے شکست دی،زمبابوے ویمن 238رنز کے ہدف کے جواب میں 84 رنز ہی بنا سکی،زمبابوے بیٹر نتاشا24،ایڈل18اوربیزا10رنز بناسکیں،زمبابوے ویمن کی 7 بیٹرز ڈبل فگر تک بھی نہ پہنچ سکیں۔

 پاکستانی بالر فاطمہ ثنا نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں،سعدیہ اور نتالیہ نے 2،2 وکٹیں جبکہ رامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی پر کھیلی جانے والی تین میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

  عائشہ ظفر نے جارحانہ انداز میں ناقابل شکست سینچری اسکور کی۔ 47 گیندوں پر 15 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد 102 رنز بنانے والی عائشہ ظفر نے اننگ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔

 کپتان فاطمہ ثنا 13 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ عالیہ ریاض نے23 گیندوں پر 4 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 48 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔

 ون ڈے سیریز کی پلیئر آف دی میچ گل فیروزہ نے 19 گیندوں پر 37 رنز بنائے جن میں 8 چوکے بھی شامل تھے۔ نتالیہ پرویز 9، ڈیبیو کرنے والی سائرہ جبین 5 اور منیبہ علی 2 رنز کی مہمان رہیں۔

زمبابوے کی کپتان نو مویلو سبانڈا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 قبل ازیِں، پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

 خیال رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں زمبابوے کو 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ا سکواڈ میں دو نئی کھلاڑیوں امبر کائنات اور سائرہ جبین کو شامل کیا گیا ہے۔ کپتان فاطمہ ثناءنے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر موقع ملنا خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈھاکہ ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے  پاکستان کو 104 رنز سے شکست دیدی