بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے ؛وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیئر سیاستدان ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیئر سیاستدانوں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
وفد میں سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبد الرحمان کھیتران، بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار چنگیز مری اور میر خدا بخش مری شامل تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے ۔بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ان وسائل سے صوبے کے عوام بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں ،وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:12سے 17مئی ؛ گرج چمک کیساتھ بارش،آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی