وزیراعظم کا 10 مئی کو ہر سال یوم ’معرکہ حق ‘منانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی ) وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی اور پاک افواج کی جانب سے دشمن کو دندان شکن جواب پر ہر سال 10 مئی کو یوم ’ معرکہ حق‘ منانے جبکہ آپریشن کے دوران شہید والوں کیلئے شہداء پیکج کا اعلان کر دیاہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا، ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں،16 مئی 2025 جمعہ کے روز پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے،پیکج کے مطابق معرکہء حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثاء کو 1 کروڑ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو رینک کے حساب 1 کروڑ روپے سے 1.8 کروڑ روپے رقم دی جائے گی ۔
پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1.9 کروڑ روپے سے 4.2 کروڑ روپے دیے جائیں گے اور شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاونسز جاری رہیں گی، شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی ۔
پاک افواج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لئے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی ، پاک افواج کے زخمی ہونے والوں کو 20 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے فی کس دئے جائیں گے ،وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حملے میں متاثر ہونے والے گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی ، شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے ، زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔
پاکستان کی عزت وعظمت کے تحفظ اور دفاع میں جس نے جس محاذ پر جو خدمات سر انجام دی ہیں، ان کا اعتراف قومی سطح پر کیاجائے گا اور انہیں اعزازات سے نوازا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا سی ایم ایچ کا دورہ،زخمی فوجیوں اور شہریوں کی عیادت کی،بہادری پر تعریف