آرمی چیف کا سی ایم ایچ کا دورہ،زخمی فوجیوں اور شہریوں کی عیادت کی،بہادری پر تعریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج کمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا ، انہوں نے معرکہ حق/آپریشن بنیان مرصوص کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں اور معصوم شہریوں کی عیادت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے انفرادی طور پر زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی غیر معمولی بہادری اور ڈیوٹی کے لیے ثابت قدمی کی تعریف کی، اور ان کی مسلسل دیکھ بھال، بحالی اور بہبود کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا"ہمارے شہریوں اور فوجیوں کی بہادری اور قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہر رکن کے ساتھ پرعزم یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

"جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی دشمنانہ منصوبہ پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق/آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کے ساتھ جس پرعزم اور متحد ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا، وہ ملک کی عسکری تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا ’’آپریشن بنییان مرصوص‘‘ اور ’’معرکہ حق ‘‘کی کامیابی کا باضابطہ اعلان