میجر (ر)طاہر صادق کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر مسترد

May 12, 2025 | 17:36:PM
میجر (ر)طاہر صادق کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر مسترد
کیپشن: طاہر صادق ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں میجر(ر) طاہر صادق کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی میں میجر(ر) طاہر صادق کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت  ہوئی،درخواست پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

پراسیکیوٹرظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ  طاہر صادق فرد جرم عائد ہونے سے پہلے بیرون ملک جا چکے ہیں،طاہر صادق عدالت سے لئے گئے وقت سے چار ماہ تاخیر سے واپس آئے ۔ جس پر عدالت کو طاہر صادق کی درخواست ضمانت خارج کرنے سمیت سخت اقدامات کرنے پڑے ،عدالت سے استدعا ہے کہ طاہر صادق کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے ۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں10ہزارروپے سے زائد کی کمی