سنگل پیرنٹنگ زندگی کا سب سے بڑا چیلنج ہے،علیزہ سلطان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان نے سنگل پیرنٹنگ کے طور پر بچوں کی پرورش کرنے کو ایک مشکل ذمہ داری قرار دے دیا۔
علیزہ سلطان نے ایک انٹرویو میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اکیلے والدین بن کر بچوں کی پرورش کرنا ایک مشکل ذمہ داری ہے جس میں ماں اور باپ دونوں کے کردار ادا کرنے پڑتے ہیں۔
علیزہ سلطان نے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں کی سپورٹ کے بغیر بچوں کی پرورش نہیں کر سکتی تھیں،ان کے گھر والوں نے ان کا ساتھ دیا اس ہی لئے وہ آج مضبوط ہیں۔
علیزہ سلطان نے کہا کہ بعض اوقات زندگی ایسے فیصلے کرنے پر مجبور کر دیتی ہے جو آسان نہیں ہوتے،لیکن بچوں کی بھلائی کے لیے ہر مشکل دور سے گزرنا پڑتا ہے،ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اب صرف اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل دینا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین علیزہ سلطان کی ہمت بڑھانے کیلئے انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سحر حیات سے علیحدگی کی افواہوں پر سمیع رشید نے خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ علیزہ سلطان نے اداکار فیروز خان پر گھریلو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر کے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، علیزہ اور فیروز خان کے دو بچے، فاطمہ اور سلطان ہیں۔