سحر حیات سے علیحدگی کی افواہوں پر سمیع رشید نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر،یوٹیوبر اور اداکارہ سحر حیات کے شوہر سمیع رشید نے سوشل میڈیا پر اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پرخاموشی توڑدی۔
سمیع رشیدنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں، میں اپنی نجی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتا تھا مگر مجھے اب کچھ باتوں کو واضح کرنا پڑ رہا ہے۔
سمیع رشیدنے کہا کہ ہماری زندگی میں آج کل بہت مسائل آئے ہوئے ہیں، وہ مسائل اتنے بڑے نہیں ہیں مگر انہیں سوشل میڈیا کے دور کی وجہ سے بڑا بنادیا گیا ہے،مجھے معلوم ہے کہ عزت،محبت اور احترام بہت ضروری ہے مگر رشتوں میں انا آ جاتی ہے تو چیزیں آپ کے ہاتھ سے نکل جاتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ شادی کے بعد میں نے بہت مشکل دن گزارے یا میں چین نہیں لے سکا، میں یہ بھی نہیں کہوں گا سحر جھوٹ بول رہی ہے یا کچھ غلط کہہ رہی ہے،وہ میری بیوی ہے اور میرے نکاح میں رہے گی، میری طرف سے کبھی رشتہ توڑنے کی بات نہیں ہوگی۔
معروف ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں طلاق کی جانب نہیں جانا چاہتا، سحر نے کہا وہ "سنگل مدر" ہے، یہ بات آفیشل نہیں ہوئی ابھی، میں یہ نہیں چاہتا، سحر حیات نے سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی کہا میری طرف سے ایسا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلی شادی کی ناکامی نے بہت کچھ سکھایا اورمضبوط بنایا،منشاپاشا
انہوں نے مزید کہا کہ ہر نامور یا عام جوڑے میں بھی جھگڑے ہوتے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا نہیں جن کا آپس میں جھگڑا نہ ہوا ہو، ہمارا بھی جھوٹا سا جھگڑا ہوا تھا مگر مجھے نہیں معلوم تھا کہ ہمارے درمیان ہونے والی ان بن اتنی بڑی ہو جائے گی اور سوشل میڈیا پر آ جائے گی، میں نے رشتہ بچانے کی کوشش کی ہے مگر میں ابھی تک ناکام ہوں، میں نے ایک ماہ سے اپنی بیٹی کو دیکھا تک نہیں ہے، صرف وی لاگ میں دیکھ رہا ہوں۔
واضح رہے کہ سمیع رشید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تاحال سحر حیات کے ساتھ اپ لوڈ کی گئیں تصویریں موجود ہیں جبکہ سحر حیات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنے شوہر کے ساتھ اپ لوڈ کیا گیا مواد ڈیلیٹ کر چکی ہیں۔