معروف اداکار و ہدایتکار جمیل بسمل کوبچھڑے 20 برس بیت گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکار،مصنف اور ہدایت کار جمیل بِسمل کومداحوں سے بچھڑے20 برس بیت گئے،وہ 12 مئی 2005 کو 63 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔
جمیل بسمل نے 1974ء میں چلڈرن تھیٹر کی بنیاد ڈالی،اس کے علاوہ انہوں نے سٹیج کیلئے 60 سے زائدڈرامے لکھے جبکہ 600 ڈراموں میں اداکاری کے جوہربھی دکھائے۔
جمیل بسمل کا لکھاہوا تھیٹر ڈرامہ ”ہاؤس فل“عوام کی بھرپور پسندیدگی کا باعث بناتھا،تھیٹرکے علاوہ انہوں نے 360 ٹی وی ڈراموں اور درجن سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کی،ان کی ہٹ فلموں میں نادان، پہچان اورمنجھی کتھے ڈانواں شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:امبرہرڈ نے مداحوں کے ساتھ بڑی خوشخبری شیئرکردی
جمیل بسمل کو ان کی طویل فنی خدمات کے اعتراف میں 1990ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیاتھا، انہوں نے نیشنل ایوارڈ سمیت کئی دیگراعزازات بھی اپنے نام کئے۔