عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ چھوڑنے کی ہدایت

May 12, 2025 | 10:52:AM
عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ چھوڑنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کوپی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو پہنچایا۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی پولیس موبائل پر خودکش حملے کی مذمت، پولیس سے رپورٹ طلب

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانےکا امکان ہے۔

اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب کہیں گے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، فی الحال اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔