رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ، محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کا امکان رد کر دیا

May 12, 2021 | 12:10:PM
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ، محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کا امکان رد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے آج عید کا چاند نظر آنے کے امکانات کو رد کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں آج شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہوگا، جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اسلئے آج شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیوی کھلاڑی مائیکل ہسی کی بھارت سے واپسی مشکل، کورونا رپورٹ دوبارہ مثبت