آسٹریلیوی کھلاڑی مائیکل ہسی کی بھارت سے واپسی مشکل، کورونا رپورٹ دوبارہ مثبت 

May 12, 2021 | 11:14:AM
آسٹریلیوی کھلاڑی مائیکل ہسی کی بھارت سے واپسی مشکل، کورونا رپورٹ دوبارہ مثبت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انڈین پریئمیر لیگ( آئی پی ایل) بائیو ببل میں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے چنئی سپرکنگس کے بیٹنگ کوچ مائکل ہسی ایک مرتبہ پھر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انکی دوسری بار کورونا رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل ہسی کی کورونا رپورٹ دوبارہ مثبت آنے پر انکی آسٹریلیا واپسی کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔مائیکل ہسی فی الحال بھارت شہر چنائی میں ہیں اور صحت یاب ہونے تک وہیں رہیں گے۔

یاد رہےکہ آئی پی ایل 2021 منسوخ ہونے کے بعد جہاں تقریبا تمام غیر ملکی کھلاڑی گھر پہنچ گئے  وہیں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، مچل سینٹنر، کائل جیمسن اور فیزیو ٹومی سمسیک ہندوستان میں ہی رکےتھے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے چاروں کے لئے دہلی میں ایک منی بائیو بلبل کا انتظام کیا تھا، جہاں وہ 10 مئی تک رہے اور اگلے دن 11 مئی کو انگلینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اور پھر  بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل کے لئے انگلینڈ روانہ  ہوئے، جبکہ باقی کھلاڑی 16 اور 17 کو نیوزی لینڈ سےروانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا وائرس مزید 104 افراد کی جان لے گیا، 2869نئے کیسز رپورٹ