ماہرین کی رائے:کورونا ویکسی نیشن کےلئے ضروری ہدایات

May 12, 2021 | 12:04:PM
کورونا ویکسین کے لئے ضروری ہدایات
کیپشن: کورونا ویکسین کے لئے ضروری ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) دنیا بھر میں لوگوں کو کورونا وبا سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ویکسینیش کا عمل جاری ہے۔اب تک دنیا بھر کے ایک ارب 32 کروڑافراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا کے مریض کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ڈاکٹر صحت بخش غذائیں کھانے کی ہدایت کرتے ہیں اسی طرح ویکسینیشن پراسیس کے دوران بھی اپنی قوت مدافعت کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔ حال ہی میں مشہوربھارتی ماہر غذائیت پوجا مکھیجا نے انسٹاگرام پر ایک معلوماتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ویکسینیشن سے پہلے اور ویکسینیشن کے بعد کیا کھانا چاہیئے اور کن سےاجتناب برتنا چاہیئے۔

جس طرح ہر لیبارٹری ٹیسٹ کی کچھ ضروریات ہوتی ہے کہ ٹیسٹ سے پہلے کیا کھانا پینا چاہیے یا کیا نہیں کھانا یا پینا چاہئے، اسی طرح کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے بھی درج ذیل باتوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے۔  ویسے تو صحت بخش اور گھر کے بنے کھانے روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے لیکن ویکسینیشن سے پہلے اور بعد میں باہر کے غیر معیاری کھانوں خصوصا جنک فوڈ سے پرہیز کریں، تاکہ کسی انفیکشن کی صورت میں آپ کا مدافعتی نظام کمزور نہیں ہو۔
ویکسینیشن سے پہلے اور بعد میں ضروری ہے کہ آپ  ہائیڈریٹڈ( جسم میں پانی کی مناسب مقدار) رہیں، جسم میں پانی کی کمی ویکسین لگنے کی جگہ پر جلن کا سبب بن سکتی ہے۔ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پانی ، زیادہ پانی والے پھلوں، سوپ اور سبزیوں کے جوس کا استعمال کرنا چاہیئے۔

تمباکو نوشی، شراب اور اس نوعیت کا دیگر نشہ قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی مزید بڑھ جاتی ہے۔ اگر آپ کسی بھی قسم کے نشے کے عادی ہیں تو ویکسیشین سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے اس کا استعمال ترک کردیں۔ ویکسینیشن کے بعد بھی اگلے 24 گھنٹوں تک قطعی کوئی نشہ نہیں کریں۔

ویکسینیشن سے ایک دن قبل مکمل آرام کریں اور بھرپور نیند لیں، کیوں کہ ناکافی نیند آپ کی قوت مدافعت کو 70 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    نیا پاکستان، نیا نظام، آبیانہ کا سو سالہ پرانا نظام ختم