گرین لائن ایکسپریس کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

May 12, 2021 | 11:05:AM
 گرین لائن ایکسپریس کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن میں دہشت گردوں کی جانب سے ریلوے ٹریک پر بارودی مواد نصب کرکے گرین لائن ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات نوشہرو فیروز کے قصبے پڈ عیدن اور بھریا روڈ کے درمیان بچہ شاہ درگاہ کے قریب ریلوے ٹریک پر عین اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے گرین لائن ایکسپریس گزرنے والی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ کراچی سے پنڈی جانے والی خیبر میل ایکسپریس پڈعیدن اور جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کوٹ لاہور ریلوے اسٹیشن پر روک لی گئی۔ایس ایچ او پڈ عیدن کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے ریلوے ٹریک کا پونے 4 فٹ حصہ تباہ ہواجسے 7 گھنٹوں کی کارروائی کے بعد جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کریکر حملہ لگتا ہے اور اس کا مقصد عوام میں دہشت پھیلانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟