عید پر موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟

May 12, 2021 | 10:53:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عید کے دوسرے اور تیسرے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روزکے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے اور کہا کہ آئندہ 5 روز تک ان علاقوں میں مغربی ہواؤں کے موجود رہنے کی توقع ہے جبکہ  راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور اٹک میں  بھی وقفے وقفے سے اتوار تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا. مغربی ہواؤں کے باعث لاہور، جھنگ، سیالکوٹ میں بھی بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔  چکوال، جہلم، گجرات، حافظہ آباد اور فیصل آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ  بیشتر علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
 یہ بھی پڑھیں’’وقت کم مقابلہ سخت‘‘ کمزور ورلڈ کپ پلان تشویش بڑھانے لگا