کراچی۔کار سوار شہری نے ڈاکو مار دیا

May 12, 2021 | 10:32:AM
کراچی۔کار سوار شہری نے ڈاکو مار دیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شہرقائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کار سوارکو لوٹنےکے لئے آنے والے ڈاکوؤں کا ایک ساتھی کار میں بیٹھے شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکو  کار  سوار شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران کار سوار نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ علاقہ مکینوں نےدوسرے ملزم کو پکڑکر  پولیس کے حوالے کر دیا۔

دوسری جانب لانڈھی میں ڈکیتی کے دوران  مزاحمت پر فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ادھر گزری کی مسجد میں معتکفین کے موبائل فون چوری کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ذرائع کا مزیدبتانا ہے کہ کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں مبینہ مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران 2 افراد زخمی ہو گئے۔
 یہ بھی پڑھیںقاتل ڈور نے 25سالہ نوجوان کی زندگی کی ڈور کاٹ دی