حلف لینے کے بعد اپنی ترجیھات بتاؤں گا، سندھ کے نامزد گورنر نہال ہاشمی کا بیان

Mar 12, 2026 | 20:23:PM
حلف لینے کے بعد اپنی ترجیھات بتاؤں گا، سندھ کے نامزد گورنر نہال ہاشمی کا بیان
کیپشن: نہال ہاشمی کی ایک پرانی فوٹو ، انہیں نسبتاً درویشی کی طرف مائل سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نہال ہاشمی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے گورنر سندھ نامزد ہونے کے بعد اپنے لیڈر میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

گورنر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے اپنی نئی ذمہ داری کے بارے میں سامنے آنے والی خبروں کے ہنگام مین سینئیر سیاستدان نہال ہاشمی نے کہا کہ  گورنر سندھ کیلئے نامزد ہونے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا شکر گزار ہوں۔ 

انہوں نے کہا میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کا بھی شکر گزار ہوں۔ متوقع گورنر نہال ہاشمی کراچی شہر کے رہنے والے ہیں اور متوسط بطقہ سے تعلق رکھنے والی پرانے مسلم لیگی ہیں۔

نہال ہاشمی نے کہا،حلف برداری کے بعد اپنی ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔

ایم کیو ایم کی حکومت مین رہتے ہوئے حکومت کی گود میں بیٹھ کر حکومت کی داڑھی نوچنے کی مسلسل سرگرمی سے عاجز آ کر مسلم لیگ نون اور سندھ کی حکمران پیپلز پارٹی نے اتفاق رائے سے  ایم کیو ایم کے گورنر کو ہٹانے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف ن مسلم لیگ (ن) کےسینئیر کارکن نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کے لئے سمری ایوان صدر بھیج دی ہے۔

 صدر مملکت کسی بھی وقت نہال ہاشمی کو گورنر بنانے کے حکمنامے پر دستخط کر سکتے ہیں۔ 

کراچی شہر میں پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب مئیر کی حیثیت سے نظام چلا رہے ہیں اور  صوبے میں حکومت بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے۔ مسلم لیگ نون کا پہلے بھی سندھ میں تین گورنر رہ چکے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق میں شہباز شریف کی حکومت کی خٓموش اتحادی ہے اور وفاقی حکومت سندھ اور بلوچستان مین پیپلز پارٹی کی حکومتوں کو سپورٹ کرتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں سندھ کے گورنر کا  کردار سیریمونیل نوعیت کا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیئے:   کس نے کس کے کہنے پر ہٹایا سب جانتا ہوں, کامران ٹیسوری

محمد زبیر نے فروری 2017 سے اگست 2018 تک سندھ کے 32ویں گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اب محمد زبیر مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا چکے ہیں۔
  ممنون حسین 1999 میں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کے دوران سندھ میں گورنر رہے۔
  سعید الزماں صدیقی غیر سیاسی اور عدلیہ سے وابستہ شخصیت تھے، لیکن انہیں 2016 میں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے ہی گورنر مقرر کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ایم کیوایم کو فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے؛ڈاکٹرفاروق ستار