ایم کیوایم کو فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے؛ڈاکٹرفاروق ستار

سندھ کا گورنر ایم کیو ایم کا ہونے کی روایت رہی ہے، یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں

Mar 12, 2026 | 15:12:PM
ایم کیوایم کو فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے؛ڈاکٹرفاروق ستار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر سندھ کی تبدیلی پررہنماء ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے۔
 ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے اور ایک آئینی عہدہ گورنری ایم کیو ایم کا حق ہے جس حق سے محروم کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی ، ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ
 ڈاکٹر فاروق ستار نے مزیدکہاکہ یہ روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان کا ہوتا ہے،پارٹی کے ایسے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔