پی بی 36 قلات میں جو الیکشن ہوا وہ آکشن تھا، سینیٹر مولانا عبدالوسع

Mar 12, 2026 | 17:50:PM
پی بی 36 قلات میں جو الیکشن ہوا وہ آکشن تھا، سینیٹر مولانا عبدالوسع
کیپشن: سینیٹر مولانا عبدالوسع ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالوسع نے کہا ہے کہ  پی بی 36 قلات میں جو الیکشن ہوا وہ آکشن تھا، سب کو معلوم ہے کہ یہ الیکشن ایک پلان کا حصہ تھا، ہر الیکشن میں جمعیت علماء اسلام ف کے امیدواروں کو ہرانے کی کوشش کی جاتی ہے، قلات کی نشست پر ہمارے امیدوار کی 2000 ووٹ کی اکثریت تھی۔

کوئٹہ میں  جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالوسع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا پر ویڈیو آئی کہ جہاں 13 بیلٹ پیپرز کی بک کی ضرورت تھی وہاں صرف 2 موجود تھی،مجموعی طور پر 20 بیلٹ بکس غائب کرکے دھاندلی کی گئی، ہمارے امیدوار اور ان کے ساتھی  سیاسی عمل سے مایوس تھے، میں نے  ان سے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ہمیشہ سیاسی عمل کی ہدایت کی ہے، ہم اس بات پر غور کررہے ہیں کہ اس جمہوری عمل کا حصہ رہیں گے یا نہیں۔

امیر جے یو آئی بلوچستان کاکہناتھا کہ عید کے بعد مجلس شوری کا اجلاس بلائیں گے، ہم اپنی مرکزی قیادت سے کہیں گے کہ ہماری جماعت جمہوری عمل کا حصہ رہے یا نہیں ، ابھی تک ہم سسٹم میں ہیں تو ان ہی لوگوں کے ساتھ ہیں، موجودہ حکومت  جمہوری حکومت نہیں بلکہ کسی اور کی حکومت ہے ۔

مولانا عبدالوسع  کاکہناتھا کہ افغانستان میں ایک اسلامی حکومت ہے ، ہم افغانستان کی حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ یہاں دراندازی بند کرائے،پاکستان افغانستان سے معاملات کو مذاکرت سے حل کرے، جب تک ہم سسٹم میں ہیں تو سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری