تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار طلباء کو کچل دیا

Mar 12, 2024 | 12:50:PM
رنگ پور میں تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل پر سوار طلباء کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 2 طلباء سمیت 3 افراد جابحق ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا پرویز اختر) رنگ پور میں تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل پر سوار طلباء کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 2 طلباء سمیت 3 افراد جابحق ہوگئے۔

ریسکیو  کے مطابق 1 طالبعلم موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر رنگپور منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

مرنے والوں میں 2 طالب علم سگے بھائی اور تیسرا طلباء کا ماموں ہے جن کا تعلق نواحی علاقہ کوڈیوال سے ہے۔ جابحق ہونے والوں میں 14 سالہ طالب علم بہزاد،22 سالہ الطاف اور 35 سالہ قیصر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: روسی صدر پیوٹن کی آصف زرداری کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

مسافر بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بس تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔