جناح ہاؤس حملہ کیس، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع

Mar 12, 2024 | 11:08:AM
جناح ہاؤس حملہ کیس، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

   انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پرعدالت پیش ہوئیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ ڈیل کا مطلب کیا ہے؟ ڈیل کا مطلب ہے چپ رہیں، ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطے کیے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال دیں گے آپ چپ کرکے بیٹھ جائیں۔

یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈاپور کی للکار،مفاہمت یا مزاحمت؟پی ٹی آئی دوراہے پر آگئی

انہوں نے کہا کہ ہم پر دہشتگردی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہم عدالت آئے ہیں تو جج ہی نہیں ہے، کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے، لوگوں کو 9 ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے، تفتیش ہی مکمل نہیں ہو رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں، بانی پی ٹی آئی کی آنت میں تکلیف تھی سپرنٹنڈنٹ کو ہمیں بتانا چاہیئے تھا تاکہ ہم اپنے ڈاکٹر کا بندوبست کریں، سپرنٹنڈنٹ کہتا ہے ہمیں اوپر سے اجازت لینا پڑتی ہے۔