مادھوری ڈکشٹ کی والدہ انتقال کرگئیں

Mar 12, 2023 | 12:28:PM
بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی والدہ نہلاتا ڈکشٹ 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ  اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی والدہ نہلاتا ڈکشٹ  91  برس کی عمر میں  انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری کی والدہ نہلاتا ڈکشٹ کا انتقال آج صبح ہوا، ان کی آخری رسومات بھی آج ہی ادا کی جائیں گے۔

والدہ کے انتقال کی تصدیق مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر شری رام نینےکی جانب سے  کی جاچکی ہے۔

مزید پڑیں: برف سے ڈھکے برزل پاس کو آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری کی والدہ کی عمر 91 برس تھی، فی الحال ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مادھوری نے کہا تھا کہ ان کی ماںان کے لیے  'قیمتی' اور پوری دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ہیں۔  مادھوری نے ریمارکس دیے تھے کہ وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی قدر کرتی ہیں۔