امید ہے اس مرتبہ ماہ رمضان کا چاند متفقہ ہوگا، سیکرٹری وزارت مذہبی امور

Mar 12, 2023 | 11:35:AM
امید ہے اس مرتبہ ماہ رمضان کا چاند متفقہ ہوگا، سیکرٹری وزارت مذہبی امور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

ملک بھر میں ایک ہی دن روزے کیلئے وزارت مذہبی امور نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس خیبر پختونخواء کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں طلب کر لیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: غربت اور مہنگائی کی ماری عوام کو چاند دیکھنا کتنا مہنگا پڑتا ہے؟

دوسری جانب سیکرٹری وزارت مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے کہا کہ امید ہے اس مرتبہ ماہ رمضان کا چاند متفقہ ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ صوبوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔

آفتاب درانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کسی کو نیچا دکھانے کی کوشش نہیں کرتی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز ہوں گے۔