مستردووٹوں کا چکر چلانےوالوں کو سبق مل گیا، شبلی فراز

Mar 12, 2021 | 18:27:PM
مستردووٹوں کا چکر چلانےوالوں کو سبق مل گیا، شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے آج پی ڈی ایم کی تدفین ہو گئی ہے ،اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والوں کو بھی آج شکست ہوئی ،انہیں پیغام دیتا ہوں نظام کی مضبوطی چاہتے ہیں تو وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کریں ،مستردووٹوں کا جو چکر انہوں نے قومی اسمبلی میں چلایاآج اس کا سبق انہیں خودملا۔
شبلی فراز نے صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات میں پیسے سے ووٹ خریدے جانے کی روایات رہی ہیں ، وزیراعظم عمران خان نیک نیت شخص ہیں ، وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی کی جانب لے جاناچاہتے ہیں ،آج اس نظام کو شکست ہوئی جس نے نظام کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی،ہماری نیک نیتی پر شک کرنے والوں کوبھی شکست ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام کرپشن روکنے کیلئے نکلتے ہیں بچانے کیلئے نہیں ،صبح خود کیمروں کو ڈرامہ رچایا گیا ،اعتماد کاووٹ لیتے ہوئے بھی انہوں نے ڈرامہ رچایا،آج ان کا خیال تھا ڈرامہ رچا کر الیکشن میں مداخلت کر سکیں گے ۔