جنوبی افریقا کا دورہ آسان نہیں ہو گا، محمد وسیم

Mar 12, 2021 | 18:20:PM
جنوبی افریقا کا دورہ آسان نہیں ہو گا، محمد وسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹرمحمد وسیم کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے بعد ہم ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے اسکواڈ کوحتمی شکل دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹرمحمد وسیم نے کہا ہے کہ شاہ نواز دھانی کو ٹیسٹ میں فاسٹ باولنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے شامل کیا گیا۔ محمد وسیم وہاب ریاض کی کارکردگی کا معیار ابھی پہلے جیسا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد وسیم شعیب ملک کو بتایا ہے کہ ان کو ٹیم میں واپسی کیلئے کیا کرنا ہے۔ جوکھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوئے ہیں وہ ہمارے پلان کا حصہ ہیں۔ہم جنوبی افریقا میں سیریز میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا جو مارچ میں ہی ہونگے۔