پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار

Mar 12, 2021 | 11:16:AM
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد،مظفر گڑھ سمیت  پنجاب  اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں رات گئے  گرج چمک اورموسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ، جب کہ بجلی کا نظام درہم برہم رہا۔اکثر مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔

تفصیلات کے مطابق  بارش کے بعد آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔خیبرپختونخوا میں مینگورہ اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

خیال رہے کہ  ملتان شہر اور گردو نواح میں بھی آندھی کے ساتھ بارش کی اطلاع ہے۔واضح رہے کہ ہلکی آندھی سے ہی شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی جبکہ  ترجمان میپکو کے مطابق بجلی بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں  بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا،جبکہ بارش اور ژالہ باری سے گندم کی تیار فصلیں خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔بارش کی وجہ سے گلیاں اور سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگی۔