بلاول بھٹو کا وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے بیان کا خیر مقدم
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی سے متعلق بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ پیپلز پارٹی کی جی بی میں اکثریت کو تسلیم کرنا جمہوری روایت کا تسلسل ہے۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اتفاق رائے کے نتیجے میں گورنر جی بی اور ڈپٹی سپیکر مسلم لیگ (ن) کا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت میں تمام صلاحتیں بروئے کار لائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ، فی لٹر کتنا ریلیف ملے گا؟بڑی خوشخبری