فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے لیے تین آفیشل ماسکوٹس متعارف کرو دیئے گئے

Jun 12, 2026 | 19:16:PM
فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے لیے تین آفیشل ماسکوٹس متعارف کرو دیئے گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فیفا نے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے لیے تین سرکاری ماسکوٹس متعارف کرا دیے ہیں، جو میزبان ممالک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی نمائندگی کریں گے۔

ورلڈ کپ 2026 کے سرکاری ماسکوٹس میں کلچ (Clutch) نامی بالڈ ایگل امریکہ، میپل (Maple) نامی موس کینیڈا اور زایو (Zayu) نامی جیگوار میکسیکو کی نمائندگی کریں گے۔ تینوں کردار اپنے اپنے ممالک کی ثقافت، شناخت اور قومی علامات کی عکاسی کرتے ہیں۔

فیفا کے مطابق یہ ماسکوٹس ٹورنامنٹ کے دوران شائقین میں جوش و خروش پیدا کرنے، مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے اور دنیا بھر کے فٹ بال مداحوں کو ایک پلیٹ فارم پر جوڑنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ورلڈ کپ 2026 تاریخ کا پہلا فیفا ورلڈ کپ ہوگا جس کی میزبانی تین ممالک مشترکہ طور پر کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی اور مقابلے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی بجٹ میں سندھ کی سڑکوں کیلئے کون سی رقوم مختص ہوئیں؟