ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ ہوناچاہیے؛اعجازجاکھرانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااعجاز جاکھرانی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی بات کی ہے ،تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ ہوناچاہیے۔
اعجاز جاکھرانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی 2008 حکومت میں 110 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا،پیپلزپارٹی ہمیشہ ان طبقوں ،جمہوریت کے لڑی ہے اور قربانیاں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے کفایت شعاری پالیسی ختم کر دی، نوٹیفکیشن جاری
اعجاز جاکھرانی نے مزیدکہاکہ دوسری پارٹیوں میں ایسی کوئی بھی پارٹی نہیں جس نے اتنی قربانیاں دی ہوں، نہ ہی ایسی کوئی پارٹی ہے جس نے غریبوں کی بات کی ہو،وہی ٹرینڈ پیپلز پارٹی کا اب بھی چل رہا ہے،بجٹ میں غریبوں کی بات کی ہے ،بجٹ میں بہت ساری چیزیں تھیں جس پر ہم نے انکار کیا ،اسی لئے بجٹ لیٹ ہوا۔