بریک اپ کے اعلان کے بعد اداکارہ میرب کی پہلی پوسٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے اداکارہ میرب علی سے اپنا تین سالہ رشتہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد اداکارہ کی پہلی پوسٹ منظر عام پر آگئی۔
خیال رہے کہ پاکستان شوبز کی یہ مشہور جوڑی ہمیشہ خوش و خرم ایک ساتھ نظر آتی تھی اور منگنی ختم کرنے کے اس اچانک اعلان نے ان کے مداحوں کو دھچکا پہنچایا۔
عاصم اظہر اور میرب علی نے 2022 میں ایک خاندانی تقریب میں منگنی کی تھی، جس کے بعد دونوں اکثر و بیشتر مختلف تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کرتے نظر آتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نئے گیس کنکشنز لگوانے والوں کیلئے اہم خبر
منگنی ختم کرنے کا اعلان عاصم اظہر نے گزشتہ رات دیر گئے ایک انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے کیا۔اپنی سٹوری میں عاصم نے لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ کچھ ذاتی نوعیت کی بات شیئر کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز، دوستوں، خیرخواہوں اور ہماری حمایت کرنے والوں کا حق ہے'۔
گلوکار نے مزید کہا کہ 'کافی سوچ و بچار کے بعد میرب اور میں نے باہمی طور پر زندگی کے علیحدہ علیحدہ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمیں ایک دوسرے کا بھرپور احترام ہے اور اس فیصلے میں ہمارے خاندانوں کی مرضی بھی شامل ہے'۔عاصم نے اس دوران پرائیویسی کا احترام کرنے کی بھی درخواست کی اور امید ظاہر کی اسے وقار کے ساتھ سمجھا جائے گا۔اگرچہ گلوکار نے اس طویل نوٹ کے ساتھ میرب سے اپنے رشتے کے خاتمے کا اعلان کیا تاہم میرب علی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے استعفیٰ دیدیا
تاہم آج دن ڈھلے بالآخر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کر ہی دی۔
البتہ یہ پوسٹ ان کے رشتے کے حوالے سے نہیں بلکہ ان کی مرحومہ نانی کے بارے میں تھی جو کچھ روز قبل ہی انہیں داغِ مفارقت دیتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی تھیں۔

میرب نے اپنی والدہ اور نانی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کر کے لکھا کہ 'جمعرات ایک بابرکت دن ہے، پلیز میری نانو کے لیے دعا کریں'۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی نانو 18 روز پہلے انتقال کر گئی تھیں، ساتھ ہی انہوں نے ان کی مغفرت کی بھی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارعاصم اظہر اور میرب علی کی راہیں جدا ہو گئیں