محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے سینیٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب

تین روز میں 2400 ٹن آلائشیں اورویسٹ اٹھایا گیا،وزیرداخلہ، ایک بنیادی تنخواہ بطورانعام دینے کا اعلان

Jun 12, 2025 | 12:03:PM
محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے سینیٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)عیدالاضحیٰ کے موقع پر دارالحکومت میں مثالی صفائی پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے کے سینیٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کاانعقادکیاگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔،انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا،ڈپٹی کمشنر، اے سیز اور فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لئے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

محسن نقوی  نے کہاکہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے،عید کے تین روز میں اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں سے 2400 ٹن آلائشیں اور ویسٹ کو اٹھا گیا،ڈرون کیمروں سے صفائی آپریشن کی نگرانی کی گئی، 2500 ورکرز اور 250 گاڑیوں نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لیا۔

 محسن نقوی نے مزیدکہاکہ عیدالاضحیٰ پر اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن پر شہریوں نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیاہے،شہریوں کا اطمینان سی ڈی اے کی کارکردگی کا برملا اعتراف ہے۔

 محسن نقوی نے کہاکہ اسلام آباد کے شہریوں کا بھی شکریہ جنہوں نے صفائی کے حوالے سے فیلڈ ٹیموں سے پورا تعاون کیا،افسران سے لے کر ملازمین تک سب نے ایک ٹیم بن کر ڈلیور کیا،سی ڈی اے، ایم سی آئی ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، اسلام آباد پولیس، سیف سٹی اور ٹریفک پولیس نے شبانہ روز کام کیا،تمام محکموں نے ہم آہنگی کے ساتھ کام کیا اور ادارہ جاتی تفریق سے ہٹ کر صرف عوامی خدمت کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ کانیاریکارڈ ،انڈیکس بلندترین سطح پر ،ڈالربھی سستا

وفاقی وزیرداخلہ نے مؤثر مانیٹرنگ پر سیف سٹی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد شہر کو اپنا سمجھ کر صاف ستھرا اور سر سبز رکھنا ہے،اسلام آباد کو ہم سب نے مل کر بین الاقوامی معیار کا شہر بنانا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور فیلڈ ٹیموں کا شکریہ ادا کیا،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن، ڈی جی سیف سٹی اور متعلقہ افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔