پرویز الہیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم کالعدم قرار

Jun 12, 2023 | 17:57:PM
پنجاب اسمبلی بھرتی کیس، پرویز الہیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم کالعدم قرار
کیپشن: چوہدری پرویز الہیٰ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی بھرتیوں کیخلاف کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور پرویز الہٰی کو کل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین تحریک انصاف کی چودہ روزہ حفاظتی ضمانت منظور

خیال رہے کہ پراسیکیوشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس کے بعد عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے روک دیا.