شام میں پھنسے پاکستانیوں کی سنی گئی، بلاول بھٹو کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت

Jun 12, 2022 | 19:41:PM
شام میں پھنسے، پاکستانیوں کی سنی گئی، بلاول بھٹو، وطن واپسی کیلئے حکم،
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شام میں پھنسے پاکستانیوں کی سنی گئی ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلئے حکم دیدیاجس پر پاکستانی سفارتخانے نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر فوری عملدرآمد شروع کردیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق شام میں پاکستانیوں سے پاکستانی ایمبیسی رابطے میں ہے ، تمام پاکستانیوں کے وطن واپسی کے انتظامات کرلئے گئے ہیں، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 160 پاکستانیوں کی پی آئی اے کی فلائٹ 13 جون کو شام سے روانہ ہوگی،دفتر خارجہ کے مطابق شام میں کل 300 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت ملک چھوڑ کر کہاں جانا چاہتے تھے؟ پتہ چل گیا