پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ،مزید 4 خارجی جہنم واصل

Jul 12, 2026 | 16:53:PM
پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ
کیپشن: پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ،مزید 4 خارجی جہنم واصل
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان"  کے دوران سران ٹنگی میں تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 خارجیوں کوجہنم واصل کر دیاگیا۔ آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں  کی  مجموعی تعداد 109 ہو گئی ہے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی  فورسزکی فتنہ الخوارج کے  کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہے،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی  کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

 سیکیورٹی  ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 109 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں،جہنم واصل خارجیوں کےقبضےسے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی  برآمدکرلیاگیا۔ 
برآمدہونےوالےاسلحے میں ایم فور رائفل، ایس ایم جیز، راکٹ لانچر ، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔ 

پاکستان آرمی کے آپریشن شعبان مین شریک جوانوں اور افسروں کا یہ عزم ہے کہ  آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ان کی پیش قدمی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   بنگلادیش میں طوفانی بارشیں،لینڈسلائیڈنگ، 44 افراد جاں بحق،متعدد لاپتہ