اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق کشیدگی میں کمی اور تحمل کا راستہ اختیار کیا جائے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری مؤثر راستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کو کھلا چیلنج!شمالی کوریا میدان میں آگیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔