مولانا فضل الرحمان اور علامہ ساجد نقوی میں رابطہ،سیاسی صورتحال پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی آپس میں ابتدائی مشاورت و رابطے شروع ہو گئے،جولائی کے تیسرے ہفتے میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے علامہ ساجد نقوی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگوہوئی۔
ملی یکجہتی کونسل اور ایم ایم اے کے حوالے سے ابتدائی گفتگو ہوئی،ملی یکجہتی کونسل کا اہم اجلاس جولائی کے تیسرے ہفتے میں طلب کیا جارہا ہے، ملی یکجہتی کونسل سربراہی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو شرکت کی دعوت دی گئی، علامہ ساجد نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو یکجہتی کونسل میں شرکت کی دعوت دی،مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی یقین دہانی کرادی، گفتگو میں کئی دیگر امور بھی زیر غور آئے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جے یو آئی ایف ایک عرصہ سے ملی یکجہتی کونسل سے فاصلے پر ہے، شرکت کے بعد فورم کا مزید فعال ہونے کے امکانات کیساتھ سیاسی انتخابی اتحاد بھی فعال ہوسکتا ہے،2018 میں بھی ایم ایم اے فعال کرنے کی کاوشیں کی گئی تھیں مگر معاملات آگے نہ بڑھے۔
ذرائع کے مطابق سابق ایم ایم اے عہدیدار کاکہنا ہے کہ اس مرتبہ ایک نئے انداز میں مذہبی انتخابی اتحاد کے امکانات ہیں۔