پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر سب متحد ہوں، سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں۔
جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ بھر میں جشن آزادی کی تقریباب یکم اگست سے شروع ہو جائیں گی،پاکستانی شہریوں سے اپیل ہے کہ جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منائیں، پاکستان نے جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہونا پڑے گا۔