آج کھانے میں بنائیں چکن منچورین

Jul 12, 2025 | 12:26:PM
آج کھانے میں بنائیں چکن منچورین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چکن منچورین  ایک مشہور پاکستانی چینی پکوانوں میں سے ایک ہے یہ ایک انڈو چینی ڈش ہے جو عام طور پر ایک مصالحہ دار چٹنی میں کبھی کبھار سبزیوں کے ساتھ چکن ڈال کر تیار کی جاتی ہے۔

یہ مکمل طور پر برصغیر پاک و ہند میں چینی ریسٹورنٹس کی تخلیق کر دہ ڈش  ہے  جو  ہندوستان اور پاکستان میں کھائی جاتی ہے، تاریخ اور روایتی چینی کھانوں سے بہت کم مشابہت رکھتی ہے۔

تیاری کے اجزا: مرغی کا گوشت آدھا کلو بغیرہڈی چکور کٹے ہوئے

ادرک پسا ہوا ایک چمچ

سرخ مرچ ایک چھوٹاچمچ

لہسن پسا ہوا چار جوئے

مرغی کی یخنی آدھا کپ

سرکہ دو چائے کے چمچ

ٹماٹو کیچپ تین چوتھائی کپ

آئل تین چوتھائی کپ

ترکیب:آئل گرم کر لے لہسن اور ادرک کے پیسٹ کو براؤن کر یں پھر مرغی کو دو منٹ تک فرائی کر یں اب سرکہ، چینی ،مرچ، یخنی اور ٹماٹو کیچپ ڈال کر پکائیں، گوشت اچھی طرح گل جائے تو گرم گرم پیش کر یں۔