242، 42 یا پھر 24، عمر تو بس ایک عدد ہے۔۔ملالہ کا سالگرہ پر پیغا م

Jul 12, 2021 | 20:21:PM
242، 42 یا پھر 24، عمر تو بس ایک عدد ہے۔۔ملالہ کا سالگرہ پر پیغا م
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی عمر سے متعلق اپنے  مدا حوں  کو تذبذب میں ڈال دیاہے ۔اکثر مدا ح ان کی عمر سے متعلق کچھ خاص نہیں جانتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی آج اپنی 24ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس حوالے سے انھوں نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ ان شیئر کردہ تصاویر میں سے ایک میں ملالہ اہلِ خانہ کے ہمراہ کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ کو انجوا ئے کر رہی ہیں  تو دوسری تصویر میں ان کے پیچھے ہندسوں والے غبارے 2 اور 4 کے ہندسوں کے ساتھ آویزاں ہیں۔ 

تصاویر شیئر کرتے ہوئے ملالہ نے لکھا کہ "242، 42 یا پھر 24، عمر تو بس ایک عدد ہے۔

دوسری جا نب  ملالہ یوسفزئی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے والد ضیاالدین یوسفزئی نے ایک ویڈیو کِلپ شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے ۔

ان کے والد نے ملالہ کی تقریر کا کِلپ شیئر کرتے ہوئے انہیں کے الفاظ اپنے ٹوئٹ میں دہرائے۔ملالہ کا کہنا تھا کہ ’ملالہ ڈے صرف میرا دن نہیں ہے بلکہ ان تمام خواتین، لڑکے، لڑکیوں کا دن ہے جو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔اپنے ٹوئٹ میں ضیاالدین یوسفزئی ملالہ کو ٹیگ کرتے ہوئے ’ہیپی برتھ ڈے جانی‘ بھی لکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر ملالہ کو بڑی تعداد میں دنیا بھر سے سالگرہ کی مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ فا لوورز والی سنی لیونی نے مداحوں سے پوچھا انوکھا سوال۔۔ویڈیو وا ئرل