معروف ماڈل نایاب کی پوسٹمارٹم رپورٹ ۔۔ اہم انکشافات سامنے آگئے  

Jul 12, 2021 | 15:15:PM
معروف ماڈل نایاب کی پوسٹمارٹم رپورٹ ۔۔ اہم انکشافات سامنے آگئے  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس بی فیز5میں قتل ہونے والی معروف ماڈل نایاب علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ماڈل نایاب کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

 پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نایاب کی گردن پر زخم کے نشان بھی پائے گئے جس سے پتہ چلا کہ معروف ماڈل کو پوری طاقت کے ساتھ گلا دبا کر قتل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے ساتھ زیادتی حتمی فرانزک رپورٹ میں واضح ہو گی۔ مقتولہ نایاب کے موبائل فون سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ رابطے میں رہنے و الے افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔ ڈکیتی اور مزاحمت سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جاری ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نایاب جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اپنے سوتیلے بھائی محمد علی ناصر کے ہمراہ کار میں گلبرگ آئس کریم کھانے گئی پھر بھائی واپس گھر چھوڑ گیا۔بھائی کے مطابق بعد میں جب اس نے فون کیا تو نایاب فون نہیں اٹھا رہی تھی جس پر وہ اس کے گھر گیا تو وہ دروازہ نہیں کھول رہی تھی۔جب گھر کے اند ر گیا تو بہن کو زمین پر مردہ پایا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلفی کا شوق 11افراد کی جان لے گیا۔۔۔ہوا کیا تھا جانیے!
 پولیس نے مائرہ قتل کیس کا چالان تیار کر کہ پراسکیوشن برانچ میں جمع کرادیا ۔چالان میں ظاہر جدون کو واقع کا مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بظاہر ماڈل گرل سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے، قاتل نے لا ش کو برہنہ کر کے  قتل کوزیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی،مقتولہ کے گھر سے اس کا موبائل فون غائب تھا،قاتل فون ساتھ لے گیا اور گھرکے عقب سے فرار ہوا،مقتولہ دبئی سے کچھ عرصہ قبل ہی واپس آئی تھی۔ لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات کی ڈانس کرتےویڈیو وائرل ۔۔۔