سیلفی کا شوق 11افراد کی جان لے گیا۔۔۔ہوا کیا تھا جانیے!

Jul 12, 2021 | 12:31:PM
سیلفی کا شوق 11افراد کی جان لے گیا۔۔۔ہوا کیا تھا جانیے!
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سیلفی کے شوق نے کئی گھر اجاڑ دیئے اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت کے علاقے جے پور میں پیش آیا جہاں سیلفی کا شوق ایک ساتھ 11جانیں لے گیا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں 12ہویں صدی میں تعمیر کئے گئے امر قلعے کے مینار پر سیلفی کے شوقین افراد  تیز بارش میں سیلفیاں لے رہے تھے کہ اچانک  آسمانی بجلی ان پرگر پڑی جس کے باعث 11افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔بی بی سی کے مطابق قلعے کے مینار پر مجموعی طور پر 27افراد موجود تھے۔جسے ہی آسمانی بجلی گری توشور مچ گیا اور باقی افراد نے بھاگ کر جان بچائی۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد جوان تھے جو بطور سیاح علاقے کا دورہ کررہے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت میں سال 2004سے  اب تک تقریباً دو ہزار افراد آسمانی بجلی کے گرنے کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیںخفیہ شادی؟۔۔ اداکارہ ماہرہ خان کا ویڈیو  پیغام ۔۔حقیقت بتا دی