پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عبداللطیف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

Jan 12, 2026 | 21:28:PM
پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عبداللطیف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)9 مئی کے مقدمہ میں سزا پانے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عبداللطیف کی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

جسٹس خادم حسین سومرو کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کل سماعت کرے گا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم این اے کو 9 مئی کے مقدمہ میں سزا سنائی تھی ۔عبداللطیف نے عدالت میں سرنڈر کرتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ ہفتے سے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان