وزیراعلیٰ سندھ اور کے پی کی ملاقات کیوں نہیں ہوسکی؟اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی)وزیر اعلی سندھ سے وزیر اعلیٰ کے پی کی ملاقات کیوں نہیں ہوسکی؟اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی ملاقات کے لئے آج صبح ساڑھے 9 بجے کا وقت طے تھا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اتوار کے روز ملاقات منسوخ کردی تھی۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے پی کو ملاقات منسوخ کرنے کی اطلاع دی گئی۔
سہیل آفریدی کی جانب سے حیدر آباد میں صدر مملکت کے خلاف تقریر کی گئی جبکہ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کے پی نے طے کیا تھا کہ قیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا ضم اضلاع میں سولر منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
ذرائع سندھ حکومت کے مطابق پی ٹی آئی نے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کی، حیدر آباد میں طے شدہ روٹ کے بجائے اپنی مرضی کے راستے اختیار کئے گئے،باغ جناح کے بجائے سڑک پر جلسے کا اعلان کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ملاقات منسوخ کردی اورملاقات کی منسوخی کے حوالے سے سرکاری سطح پر کے پی حکومت کو آگاہ کیا گیا۔