استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جاری

Jan 12, 2024 | 22:44:PM
استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے قومی اور پنجاب اسمبلی کی کل 51 ٹکٹیں جاری کی ہیں، آئی پی پی نے قومی و پنجاب اسمبلی کی 6 نشتوں پر امیدواروں کھڑے نہیں کیے، جہانگیر ترین این اے 149 اور این اے 155اور پی پی 227  سے انتخاب لڑیں گے جبکہ عبدالعلیم خان این اے 117 اور پی پی 149 سے الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان نے فیصل آباد ڈویژن کیلئے قومی اسمبلی کے امیدوار میدان میں اتار دیئے

رہنما آئی پی پی غلام سرور خان این اے 54، فردوس عاشق اعوان این اے 70، رانا نذیر خان این اے 79، گل اصغر خان این اے 88، ہمایوں اختر خان این اے 97 فیصل آباد، محمد ہاشم ڈوگر این اے 133 قصور اور نعمان لنگڑیال این اے 143 ساہیوال سے انتخابات لڑیں گے جبکہ فیاض الحسن چوہان کو پی پی 17 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔