پاکستان تحریک انصاف کے ملتان اور بہاولپور سے پنجاب اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری

Jan 12, 2024 | 21:46:PM
پاکستان تحریک انصاف کے ملتان اور بہاولپور سے پنجاب اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ملتان اور بہاولپور سے پنجاب اسمبلی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملتان ڈویژن سے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 213 خالد جاوید وڑائچ، پی پی 214  سے وسیم خان بادوزئی، پی پی 215 سے  معین الدین ریاض قریشی، پی پی 216 سے ملک عدنان ڈوگر، پی پی 217 سے  ندیم قریشی، پی پی 219 سے دلیر مہر، پی پی 220 سے زاہد بہر ہاشمی، پی پی 221  سے میاں عرفان مڈل، پی پی 222 سے ایاز بودلہ ایڈوکیٹ، پی پی 223  سے رانا طفیل نون اور پی پی 224  سے ایوب گھلوں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: زلفی بخاری ہاتھ ملَتے رہ گئے، عمران خان نے اہم رہنما اور ان کی بیٹی کو ٹکٹ جاری کردیا

پی ٹی آئی  نے بہاولپور کے 10 صوبائی حلقوں میں سے 7 حلقوں میں اپنے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے، پی ٹی آئی نے  پی پی 254 سٹی بہاولپور، پی پی 245 اور 246 حلقوں کی ٹکٹس پینڈنگ کردیں جبکہ پی پی 247 سے حاکم رندھاوا، پی پی 248 سے حسن خورشید وڑائچ، پی پی 249 سے جواد احمد لودھی، 250 سے جہانزیب وارن، پی پی 251 سے رئیس عبدالقیوم، 252 سے شفقت شاہین اور پی پی 253 سے ملک اصغر جوئیہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا۔